لاہور( شوبز ڈیسک) معروف گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے ایسا لگتا ہے کہ اللہ تعالی میری بات سن رہے ہیں۔ اپنی ٹویٹ میں انہوں نے کہا میں نے کشمیر کے معاملے پر حقیقت بیان کی تو انڈیا میں آر ایس ایس کی حقیقت سامنے آگئی اور اقلیتوں کے ساتھ وہی ہوا جو کہا گیا، کانسرٹ کی جگہ اللہ کو یاد کرنے کا کہا تو کانسرٹ بند ہوگیا ، شہباز شریف کو پاکستان بلایا وہ آگئے ، دنیا کے لاک ڈائون کی دعا کی وہ ہو گیا۔ کوئی اور دعا ؟