مکرمی، اگست مہینہ چل رہا ہے اور پاکستانی بڑے، بوڑھے اور خاص کر کے ہمارے بچے مختلف انداز سے یومِ آزادی منانے کے لئے جھنڈے، جھنڈیاں اور بیجز خریدنے میں مصروف ہیں۔ یوم آزادی کسی ملک کے لیے سال میں منائے جانے والے سب دنوں سے اہم دن ہوتا ہے۔ یہاں جس چیز کا خیال رکھا جانا اس میں سب سے اہم یہ ہے کہ ہم جتنے بھی جھنڈے، جھنڈیاں اور بیجز خریدیں اس چیز کا خیال ضرور رکھیں کہ یوم آزادی گزرنے کے بعد ان سب چیزوں پر بنے ہوئے پاکستانی پرچم کا احترام ضرور ملحوظ رہے۔ خاص کر جو جھنڈیاں خریدی جاتی ہیں اور یوم آزادی کے فوراً بعد اکثر راستے پر گری ہوئی ملتی ہیں۔ میری درخواست ان تمام لوگوں سے یہ ہے کہ جیسے بھی یوم آزادی کا جشن منائیں مگر اپنے پرچم کی بے حرمتی ہونے سے ہر صورت بچایا جائے اور جو بھی پرچم آپ کو کہیں بھی گرا پڑا ملے یا پرچم جو آپ کو لگے کہ اسے کسی محفوظ جگہ پر رکھنا ضرروی ہے، اسے محفوظ جگہ پر رکھ دیں اور اپنے بچوں کو پرچم کی قدر و منزلت کے متعلق ضرور بتائیں۔ ’’ہمارا پرچم، یہ پیارا پرچم، یہ پرچموں میں عظیم پرچم، عطائے ربِ کریم پرچم‘‘ (شاہد محمود،لاہور)