نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارت کی حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی نے جگت پرکاش نڈا کواتفاق رائے سے اپنا نیا صدر منتخب کر لیا۔انسٹھ سالہ جے پی نڈا ہندو قوم پرست تنظیم آر ایس ایس کے پرانے کارکن ہیں۔ طالب علمی کے زمانے سے ہی وہ آر ایس ایس سے وابستہ ہو گئے تھے ۔ وہ بی جے پی کے اعلی ترین فیصلہ ساز ادارہ پارلیمانی بورڈ کے ایک عرصے سے رکن ہیں اور وزیر اعظم مودی کے دست راست سمجھے جاتے ہیں۔ بی جے پی کے ناقدین کا خیال ہے کہ نڈا کو پارٹی صدر بنائے جانے سے پارٹی کے بنیادی نظریات اور کام کرنے کے طریقے میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔