لاہور (سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام آج پریس کلب لاہور میں جماعت اسلامی کے 78 واں یوم تاسیس کی تقریب منعقد کی جائے گی ۔ تقریب میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ، بریگیڈئر (ر) فاروق احمد، جسٹس (ر) عبدالحفیظ چیمہ ،امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اﷲ مجاہد ، معروف صحافی و تجزیہ نگار سجاد میر اور ڈاکٹرز، وکلائ، اساتذہ، طلبہ اور تاجر برداری سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد تقریب میں شرکت کریں گے ۔ تقریب میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق شرکاء سے خصوصی خطاب کریں گے ۔