لاہور(خبرنگارخصوصی) چانسلر/گورنر پنجاب نے پروفیسر ڈاکٹرنسیم ا حمد (ستا رہ امتیاز) کو چار سال کے لیئے یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہورکا وائس چانسلر تعینات کیا ہے ۔ پروفیسر نسیم احمد نے گذ شتہ روز عہدے کا چارج سنبھال لیا۔وائس چانسلر کے عہدے کا چارج سنبھا لنے کے بعد پرو فیسر نسیم احمد کہا کہ ویٹر نری یونیورسٹی اور لا ئیو سٹا ک سیکٹر کی تر قی کے لیئے اپلا ئڈریسر چ، انڈ سٹر ی کے ساتھ روا بط کو فرو غ دینا،طلبہ اور اسا تذہ کی کپیسٹی بلڈنگ کے لیئے نیشنل اور انٹر نیشنل یونیورسٹیو ں کے ساتھ تعلیمی و تحقیقی اشتراک کو بڑ ھا نا، انٹر پرینیورشپ، بیما ریو ں کی تشخیص اور علا ج کی سروسز کو بہتر بنا نا، ایکسٹینشن ایجو کیشن کے فر وغ ،نئے تر قیا تی پرا جیکٹس لیکر آ نا، یو نیو ر سٹی آ مد نی کو بڑ ھا نا اور اخرا جا ت کو کم کر نا، لا ئیو سٹاک جنیٹکس کوبہتر بنا نا،ویلیو ایڈیشن کے زریعے ایکسپو رٹ میں اضا فہ، دودھ اور گوشت کی ویلیو چین، ون ہیلتھ ، فو ڈ سیفٹی اینڈ کو الٹی اور سما رٹ لا ئیوسٹاک فارمنگ ان کی تر جیحا ت میں شامل ہیں۔ قبل ازیں پروفیسر ڈاکٹرنسیم احمد ویٹرنری یونیورسٹی لا ہور میں بطور ایمرا ئٹس پرو فیسرکام کررہے تھے ۔