لاہور(کلچرل رپورٹر)چلبلی شخصیت اور یوٹیوب پر اپنی اداکاری سے سنسنی پھیلانے والی اداکارہ یشما گل نے حال ہی میں کراچی میں ایک فوٹوشوٹ کرواکر جہاں شوبز حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے وہیں اپنے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے ۔اس فوٹوشوٹ میں یشما گل کا لباس روائتی سا ہے ،اس فوٹوشوٹ کی تصاویر کاشف قادری نے بنائی ہیں جس میں یشما گل کسی مغربی لڑکی کی طرح انتہائی خوبصورت دکھائی دیتی ہیں۔ یاد رہے کہ اداکاری میں ان کی نمایاں صلاحیتوں کے باعث نوجوان اور باصلاحیت اداکارہ نے بہت کم عرصے میں ٹی وی اسکرین پر اپنا قبضہ جمالیا ہے۔