لاہور(نمائندہ خصوصی سے )محکمہ داخلہ پنجاب نے ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے والے شہریوں کے کئے جانے والے جرمانوں کی شرح میں اضافے کا فیصلہ کر لیا ۔ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے ایک سمری ایوان وزیر اعلی کو ارسال کی گئی ہے ۔ جس میں ٹریفک جرمانوں کی شرح میں 200 فی صد اضافہ تجویز کیا گیاہے ۔ذرائع کے مطابق سمری میں تجویز کیا گیا ہے کہ جو شہری موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ نہیں پہنے گا ، اسے ہیلمٹ نہ پہننے کی پاداش میں600روپے جرمانہ کے علاوہ گاڑی میں سفر کے دوران بیلٹ نہ باندھنے کی پاداس میں 750روپے جرمانہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ سمری میں دیگر مدات میں بھی جرمانوں کی شرح میں اضافہ تجویز کیا گیا ہے ۔