لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکارہ عالیہ بخاری ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گئیں،گن پوائنٹ پر موبائل اور بیگ چھین لیا اداکارہ عالیہ بخاری گزشتہ روزاے ٹی ایم کارڈ سے پیسے لے کر گھر کو واپس آ رہی تھی کہ دو نامعلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر ان سے بیگ اور نقدی چھین لی جس کی کل مالیت ایک لاکھ کے قریب بتائی جاتی ہے جس میں قیمتی موبائل فون، نقدی 50000 اور گولڈ کی ایک رنگ تھی ۔ اہل علاقہ کے مطابق تھانہ ڈیفنس کے علاقے میں مسلح ڈاکو بے لگام آزادانہ سڑکوں پر مارچ کرتے رہتے ہیں جبکہ پولیس بھی بے بس نظر آتی ہے ۔اطلاع کے باوجود پولیس موقع پر نہ پہنچی ۔ اداکارہ عالیہ بخاری نے بتایا کہ بعد ازاں ان ڈاکوؤں نے میرے موبائل سے میرے جاننے والوں کو کالز کیں اور ان سے پیسے بٹورتے رہے ۔ اداکارہ نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔