لاہور(اشرف مجید)سٹی ٹریفک پولیس میں رشوت کے عوض اے سی آر تبدیل کروا کر پروموشن حاصل کرنے کا انکشاف ہوا ہے ، اے سی آر تبدیل کرنے والے اہلکاروں کو نوکری سے برخاست جبکہ ترقی پانے والے افسرکو بھی شوکاز نوٹس جاری کر دئیے گئے ، ذرائع کے مطابق سابق سی ٹی او ملک لیاقت نے انسپکٹر ثاقب کے خلاف انکوائری شروع کروائی تھی جس میں ڈیٹا انٹری آپریٹر یاسر اور نائب قاصد امانت شامل تھے ، ذرائع کے مطابق ایس پی سٹی ڈویژن کی جانب سے گذشتہ روز سی ٹی او لاہور سید حماد عابد کو انکوائری مکمل کر کے بھجوا ئی گئی جس میں ثابت ہو گیا کہ ٹریفک وارڈن سے سینئر ٹریفک وارڈن کے عہدے پر ترقی پانے والے انسپکٹر ثاقب نے اپنے اے سی آر ملی بھگت سے تبدیل کروائی ہے جس پر ڈیٹا انٹری آپریٹر یاسر اور نائب قاصد امانت کو فوری طور پر نوکری سے برخاست کر دیا گیا ہے ۔