لاہور( آن لائن ) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ ڈھیل نہیں ڈیل ہوئی ہے ،شریف خاندان یا عمران خان مانے گے نہیں کہ ڈیل ہوئی ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اعزاز احسن کا کہنا ہے کہ شریف میڈیکل کمپلیکس ہو یا پھر ہار لے اسٹریٹ ایک ہی بات ہے ۔میاں صاحب علاج کے نام پر جیل سے نکلے لیکن ہسپتال نہیں گئے ،نوازشریف، مریم نواز ،خواجہ آصف، طلال اور دانیال سب خاموش ہیں، ن لیگ کی پوری گالم گلوچ بریگیڈ کچھ نہیں بول رہی۔ شریف خاندان یا عمران خان مانیں گے نہیں لیکن ڈیل ہوئی ہے ۔ شریف خاندان این آرو کرچکا ہے ۔شہباز شریف باہر چلے گئے ہو سکتا ہے نواز شریف بھی چلے جائیں۔ا یون فیلڈ اپارٹمنٹ فراری کیمپ بنا ہوا ہے ، سب وہاں بیٹھے ہیں۔ یہ ڈیل کا ہی نتیجہ ہے کہ سب لندن فرار ہو رہے ہیں۔