جامشورو(نیٹ نیوز) سندھ یونیورسٹی کے شعبہ جغرافیہ کے طالبعلم فضل الرحمان رند نے امتحانی فارم پر تصویر کی جگہ پر اپنے دوستوں کیساتھ لی گئی سیلفی لگادی جس پر ناظم امتحانات نے معاملے کو نوٹس لے لیا ہے ۔ طالبعلم فضل الرحمان رند نے پانچویں سمیسٹر کیلئے آن لائن امتحانی فارم پر کیا جس پر تصویر کی جگہ اپنے دوستوں کیساتھ لی گئی سیلفی لگا دی۔امتحانی فارم کی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ حرکت میں آئی اور طالبعلم کی شرارت کا نوٹس لے لیا۔یونیورسٹی ترجمان نادر علی مغیری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا طالبعلم یونیورسٹی کی ساکھ خراب کرنے کی کوشش کی ہے جس کیخلاف ڈسپلن ایگزامی نیشن کمیٹی کو کارروائی کی سفارش کی گئی ہے ۔