سڈنی(ویب ڈیسک ) عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ صرف طوطے ہی انسانی آواز کی نقل کرسکتے ہیں لیکن آسٹریلیا کے ’’ٹارونگا چڑیا گھر‘‘ میں رکھا گیا ایک پرندہ کسی نوزائیدہ بچے کے رونے جیسی آواز سمیت کئی طرح کی مزید آوازیں بھی نکال سکتا ہے ۔سڈنی میں واقع ٹارونگا چڑیا گھر پچھلے کئی مہینوں سے کورونا وبا کی وجہ سے عوام کے لیے بند ہے ۔اسی چڑیا گھر میں ’’سپرب لائربرڈ‘‘ کہلانے والا ایک آسٹریلوی پرندہ بھی ہے جس کا سائنسی نام مینیورا ہے ۔ٹارونگا چڑیا گھر کا عملہ چند روز قبل یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ یہ پرندہ کسی انسانی بچے کے رونے جیسی آواز میں چیخ رہا تھا۔