ویلنگٹن(سپورٹس ڈیسک )آسڑیلیا نے چوتھے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو 50 رنز سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز دو دو سے برابر کردی ہے ۔ فائنل ٹی 20 میچ 7 مارچ کو کھیلا جائے گا۔نیوزی لینڈ کی ٹیم 157 رنز کے ہدف میں 19 اوور میں 106 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے صرف تین کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل ہوسکے ۔کائل جیمسن 30رنز بناکر نمایاں رہے ۔ آسڑیلیا کی جانب سے رچرڈسن نے تین جبکہ ایڈم زمپا، گلین میکسول اور ایگار نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔قبل ازیں آسڑیلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے تھے ۔ آسڑیلیا کی جانب سے ایرون فنچ 79رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے ۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ایش سوڈی نے تین جبکہ بولٹ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔