واشنگٹن (سپورٹس ڈیسک)سابق چیئرمین پی سی بی ڈاکٹر نسیم اشرف نے کہا ہے کہ آئی سی سی کو ورلڈکپ میں بدانتظامی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دنیائے کرکٹ سے معافی مانگنی چاہیے ۔ورلڈکپ ٹرافی انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان شیئر کرنا چاہیے تھی۔ عالمی چیمپئن کا فیصلہ بانڈریز پر کیسے کیا جا سکتا ہے ؟ یہ کوئی سکول ٹورنامنٹ نہیں تھا۔ ڈریم ٹیم میں کسی پاکستانی کھلاڑی کو شامل نہ کرنے پر افسوس ہے۔