لندن( سپورٹس ڈیسک )پاکستان کے ہاتھوں ورلڈ کپ2019میں49رنز سے شکست کھا کر میگا ایونٹ سے باہر ہونے کے بعد جنوبی افریقی کپتان فاف ڈو پلیسی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ تھکاوٹ سے بچاو کیلئے فاسٹ بالر کگیسو ربادا کو رواں سال آئی پی ایل میں شرکت سے روکنا چاہتے تھے لیکن ان کی کوشش کارآمد ثابت نہیں ہو سکی،مسلسل کھیلنے کے باعث کئی کھلاڑی میگا ایونٹ میں تھکے تھکے نظر آئے ۔ڈو پلیسی کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے ربادا کو آئی پی ایل میں کھیلنے سے روکنے کی کوشش کی تھی تاہم جب ناکامی ہوئی تو یہ تجویز بھی زیر غور آئی کہ انہیں لیگ کے دوران ہی وطن واپس بلا لیا جائے تاکہ ورلڈ کپ سے قبل انہیں تازہ دم ہونے کا موقع ملے ۔آئی پی ایل کے دوران کمر کی انجری کا شکار ہوکر ربادا خود ہی وطن واپس لوٹنے پر مجبور ہوگئے تھے ۔ تینوں فارمیٹس کھیلنے والے کھلاڑی بہت زیادہ میچز کھیلنے کے باعث تھکن کا شکار ہوجاتے ہیں۔