صنعائ(این این آئی)یمن میں حوثی باغیوں کے حملے میں ایک ٹانگ سے محروم ہونے والی بچی کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس کی درد ناک کہانی نے انسانی ہمدردی کا جذبہ رکھنے والے ہر شخص کو رلا دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق یمن کی یہ بچی شیما ہے جس کی ایک ٹانگ حوثی باغیوں کے حملے میں کٹ گئی تھی۔ وہ ایک ٹانگ پر کھڑی ہے ۔ اس نے ایک ٹانگ پر کھڑے ہو کر یمن کیلئے اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب مارٹن گریفیتھس کے نام اپنا پیغام ریکارڈ کرایا ہے ۔