صنعاء (این این آئی )یمن کے دارالحکومت صنعاء کے مشرق میں نھم کے محاذ پر یمن کی آئینی فوج اور حوثی باغیوں کے درمیان ایک ہفتے سے جاری لڑائی میں باغیوں کو بھاری جانی اورمالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے ،گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 360جنگجوہلاک ہوگئے ۔ صنعاء اور اطراف کے ہسپتال لاشوں اور زخمیوں سے بھر گئے ۔فوجی آپریشن کے نتیجے میں حوثیوں کے کئی فیلڈ کمانڈر اور ان کے سپروائزز ہلاک ہوگئے جب کہ بھاری مقدار میں گولہ بارود اور جنگی سامان بھی تباہ ہوگیا ۔ نھم کے محاذ پر یمنی فوج اور عرب اتحادی فوج کا مشترکہ آپریشن جاری ہے ۔