صنعا(نیٹ نیوز)یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے لڑائی سے انکار کرنے والے 17 شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ حوثی ملیشیا نے اب اور الضالع کو ملانے والی شہراہ اور حمام مرخرہ جبیل الساعی کے درمیان پل کو دھماکے سے اڑا دیایہ قابل ذکر ہے کہ حوثی ملیشیا کو الضالع کے محاذ پر سرکاری فوج کے ہاتھوں بدترین شکست کا سامنا ہے ۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق قعطبہ گورنری میں الفاخر کے محاذ پرحوثیوں نے لڑائی سے انکار کرنے پر 17 شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا،ذرائع کے مطابق مقتولین کا تعلق ذمار اور اب گورنری سے ہے ۔