لاہور(خبرنگارخصوصی) برازیلین ثقافت کے جشن کے موقع پر برازیل کے سفارتخانے کے اشتراک سے مقامی ہوٹل تین روزہ برازیل کے سول فوڈ اینڈ میوزک فیسٹیول کی میزبانی کر ے گا۔، فیسٹیول 22 ستمبر 2019 کو مقامی ہوٹل لاہور میں شروع ہوگا اور لاہور سے کھانے پینے اور موسیقی کے شائقین کو راغب کرے گا۔برازیل کے مہمان شیف کیکی فیراری، ایگزیکٹو شیف سلوا جیواویرا کے ہمراہ، برازیل کے کھانے سے مختلف قسم کے پکوان تیار کر یں گے ۔ دریں اثنا، میلے میں میلمانہ برازیل کے باربیق سے لطف اندوز ہوسکیں ۔ فیسٹول میں بھنے ہوئے گوشت سے لے کر ٹوسٹ شدہ کاساوا آٹے تک شامل ہیں جبکہ اچار مرچوں سمیت اور بہت کچھ بھی اس فیسٹول کا حصہ ہوگا ۔ برازیل کے کھانے کے ذائقے اس ملک کی طرح وسیع اور مختلف ہیں۔اس میلے میں برازیل کے خواص پر مشتمل کھانے پینے کی دکانیں بھی ہوں گی جن میں برازیل کے طرز کی ٹھنڈے گوشت، مخلوط سمندری غذا ترکاریاں، امیزونیائی پوری مچھلی، کریمی پولینٹا کے ساتھ گرل لیمب چوپس اور بہت کچھ شامل ہے ۔اس ماحول میں اضافے کے ساتھ، مشہور برازیلین ڈی جے تمارا مراویلا مہمانوں کو اس کی موسیقی کی پرفارمنس کریں گے ۔