بیجنگ(صباح نیوز) چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چون اینگ نے کہا کہ چین کو امریکہ اور یورپی یونین کے کچھ ممالک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے واقعات پر تشویش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ عرصے میں امریکہ اور یورپی یونین کے کچھ ممالک میں انسانی حقوق کی صورتحال بگڑتی جارہی ہے ، انسانی حقوق کا تحفظ صرف بیانات کی حد تک نہیں ہونا چاہیے بلکہ یہ ایک ذمہ دارانہ عمل ہونا چاہئے ۔چین امید کرتا ہے کہ امریکہ انسانی حقوق سے متعلق اپنے وعدوں کو پورا کرے گا اور مختلف گروپوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرے گا۔امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کے چین سے متعلق بیانات کے حوالے سے چینی ترجمان نے کہا کہ چین پرامن ترقی کے راہ پر گامزن ہے اور دفاعی نوعیت کی قومی پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ سرد جنگ نظریے کو ترک کرے اور ہر طرف دشمنوں کو دیکھنا اور دشمن بنانا چھوڑ دے ۔