لاہور(نیوز رپورٹر) ترجمان ریلوے کے مطابق خیبر میل، گرین لائن اور عوام ایکسپریس کی ڈائیننگ کاریں بحال کر دیں جبکہ ساتھ ہی مسافر ٹرینوں اور سٹیشنوں کے سٹالز پر گیس سلنڈر کے استعمال کی بھی اجازت دے دی۔ایس او پیز کے مطابق ڈائننگ کاروں اور سٹالز پر اوگرا کے منظور شدہ ڈیلرز کے سلنڈر استعمال ہوں گے جن پر مدت معیاد کا چسپاں ہونا لازمی ہو گا۔ ترجمان کے مطابق شاہ شمس ایکسپریس میں سلنڈر دھماکے کے بعد ٹرینوں میں سلنڈر کے استعمال پر پابندی لگادی گئی تھی جس کے باعث ٹرینوں میں کھانا فراہم کرنے والی ڈائیننگ کاریں ختم ہوگئی تھیں۔