کراچی (سپورٹس ڈیسک) سولہ سالہ امریکی ٹینس پلیئر کوکو گف نے جارج فلائیڈ کی ہلاکت پر احتجاج میں جذباتی تقریر کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں امریکی ڈومیسٹک پالیسی میں تبدیلی کا مطالبہ کرتی ہوں۔ گف نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ رائے دہی کریں اور نسل پرستی کے خلاف آواز اٹھائیں۔ انہوں نے مزید کہ کہا کہ اگر آپ خاموشی اختیار کررہے ہیں تو آپ ظالم کا ساتھ دے رہے ہوتے ہیں۔ فلوریڈا کے آبائی شہر ڈیلری بیچ میں خطاب کرتے ہوئے کوکو گف نے کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ 50 سال پہلے میری دادی نے نسل پرستی کے خلاف جدوجہد کی تھی اور اب میں بھی ایسا کر رہی ہوں۔ انہوں نے نسل پرستی کے خلاف مسلسل جدوجہد کا بھی اعادہ کیا۔