لاہو(سپورٹس رپورٹر)ینگ لیاری باکسنگ کلب نے تین گولڈ اور ایک سلور میڈلز کے ساتھ پہلی دوروزہ کراچی ویمن باکسنگ چیمپئن شپ کی سینئر کیٹیگری کاٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔جانباز باکسنگ کلب نے ایک گولڈ اور دو سلور میڈلز جیت کر دوسری پوزیشن حاصل کی جونیئر کیٹیگری میں فقیرکالونی باکسنگ کلب نے تین گولڈ کے ساتھ پہلی جبکہ ینگ بلوچ کلب دوگولڈ میڈلز کے ساتھ رنرزاپ رہی ۔