لاہور(جنرل رپورٹر )ینگ نرسز ایسوسی ایشن پنجاب کوئٹہ واقعے کی شدید مذمت کرتی ہے ۔ روزینیہ منظورصدر ینگ نرسز ایسوسی ایشن پنجاب نے کہا کہ ایک طرف جہاں ہم اس خطرناک وبا کورونا سے لڑ رہے ہیں دوسری طرف حفاظتی سامان مانگنے پر ان پر ظلم و تشدد کیا جارہا ہے ۔ پنجاب کے ساتھ ساتھ باقی تمام صوبوں میں بھی ڈاکٹرز ،نرسز اور پیرامیڈکس بغیر حفاظتی سامان کے کام کرنے پر مجبور ہیں۔ حکومت وقت ہوش کے ناخن لے ۔