وہاڑی (ڈسٹرکٹ رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن افتخار علی سہو نے کہا ہے کہ ڈینگی کی روک تھام کے لئے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں ڈینگی کے حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت اور کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔ انہوں نے ان خیا لات کا اظہار ڈی سی آفس وہاڑی میں ڈینگی کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا، ایم این اے طا ہر اقبال چودھری، صوبائی پارلیمانی سیکر ٹری خوراک رائے ظہور احمد کھرل، ایم پی اے اعجاز سلطان بندیشہ، ایم این اے اوورنگ زیب خان کھچی کے نمائندے عالمگیر خان کھچی اور دیگر ضلعی افسران موجود تھے اجلاس میں ڈینگی مچھر کی روک تھام اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ بعدازں ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا، ایم این اے طا ہر اقبال چودھری، ایم پی اے اعجاز سلطان بندیشہ کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈینگی سے آگاہی کے لئے واک بھی کی گئی۔ علاوہ ازیں کمشنر ملتان ڈویژن افتخار علی سہو کی زیر صدارت تر قیاتی سکیموں کے حوالے سے اجلاس ہوا۔کمشنر ملتان ڈویڑ ن افتخار علی سہو نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تر قیاتی سکیموں کو ترجیح بنیادوں پر مکمل کیا جائے ۔ دریں اثنائڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے خانیوال چوک کے قریب اپنی نگرانی میں پرانے ٹائر تلف کرائے ۔