تونسہ شریف (نامہ نگار92نیوز) عطائی ڈاکٹر رفیق کے نام نہادشاگردطاہرنے غلط انجکشن لگا کر 28سالہ باپ عنایت اللہ اور6سالہ بیٹی سدرہ کو ابدی نیند سُلا دیا۔ وزیرِاعلی کے گھربستی سوکڑتحصیل تونسہ شریف میں عنایت اللہ کی 6سالہ بیٹی سدرہ کومعمولی عارضہ لاحق تھا تو انہوں نے عطائی ڈاکٹر رفیق سے ٹیلی فون پرعلاج کے لیے کہا تورفیق نے اپنے شاگردطاہرکو بھیج دیا۔ طاہرنے بچی کو انجکشن لگایاتواس کے والد عنایت اللہ نے بھی سردرد کی شکایت کی ۔جس پرطاہرنے اسے بھی انجکشن لگادیا۔