لا ہور (پ) ادارہ قومی تشخص کے صدر ڈاکٹر صدف علی نے کہا ہے کہ یومِ آزادی کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے طور پر منایا جائے ، یوم ِ آزادی 1947 کے تاریخ ساز موقع پر مسلمانان بر صغیر کا سر فخر سے بلند تھا کیونکہ قائداعظم ؒ کی ولولہ انگیز قیادت کی بدولت ہندوئوں سے الگ دنیا کا سب سے بڑا اسلامی ملک دو قومی نظریہ کی بنیادپر حاصل کیا گیا تھا، جس میں قائداعظم ؒ فلاحی اسلامی ریاست قائم کرنا چاہتے تھے ۔