لاہور(سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کے لیے ڈیوڈ بون کو میچ ریفری مقرر کردیا۔ ڈیوڈ بون پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی میچز میں میچ ریفری کی ذمہ داریاں نبھائیں گے ۔ آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل مائیکل گف، جول ولسن اور علیم ڈار امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے ۔ آئی سی سی انٹرنیشنل پینل میں شامل احسن رضا، شوزب رضا اور آصف یعقوب بھی سیریز میں ذمہ داریاں نبھائیں گے ۔ پہلے ایک روزہ میچ میں جول ولسن اور احسن رضا آن فیلڈ آمپائرز ہوں گے ۔ مائیکل گف تھرڈ امپائر اور راشد ریاض فورتھ امپائر ہوں گے ۔