مکرمی !گوجرہ ڈسٹرکٹ منڈی بہائوالدین میں تین سے چار سال قبل بننے والی ہائی وے روڈ نے اس گائوں کو شہر میںبدل دیا ہے، تب سے لوگ دوسرے گائوں اور قصبوں سے یہاں آکر ذریعہ معاش تلاش کرتے ہیں۔ لیکن اس وقت یہاں مسئلے اور پریشانی والی بات یہ ہے کہ ایک کلومیٹر کے اندر ایک درجن سے زائد بنائے گئے یوٹرنز عوام کے لیے دردِ سر بنے ہوئے ہیں، جس کے باعث آئے دن حادثات میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔ گوجرہ کی عوام کا حکام بالا سے مطالبہ ہے کہ یا تو غیر ضروری یوٹرنز کو مستقل طور پر بند کیا جائے ،یا پھر ان کے قریب سپیڈ بریکرز بنائے جائیں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔ اس شہر کے لوگوں کو محفوظ اور باعث رحمت سڑک مہیا کی جائے ناکہ باعث زحمت۔ (خواجہ رضوان گوجرہ)