لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران نے ڈینگی کے خاتمے کے لئے دورے کیے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے یو سی 09 قلعہ لکشمن سنگھ کا دورہ کیا اور ڈینگی انتظامات اور سروئلنس کا جائزہ لیا ۔اے سی سٹی تبریز مری نے یو سی 80 کا دورہ کیا۔ 02 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اﷲ رانجھا نے یو سی 115 پنجاب یونیورسٹی رہائشی بلاکس کا دورہ کیا۔ روف ٹاپ کو چیک کیا۔انہوں نے روف ٹاپ پر گندگی ہونے کے باعث نوٹس اور فوری طور پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔اے سی کینٹ عفت خان نے بادامی باغ پناہ گاہ دورہ کیااورانتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے صفائی ستھرائی کے انتظامات مناسب نہ ہونے پر اہلکار کو طلب کیا اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اﷲ رانجھانے فروٹ و سبزی منڈی کاچھا کا دورہ کیا۔انہوں نے پیاز کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا ، ضلعی انتظامیہ لاہور نے پرائس کنٹرول کے حوالے سے گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کر دی۔انہوں نے کہا کہ856 مقامات کو چیک کیا گیا اور190 خلاف ورزیاں پائی گئیں اورمجموعی طور پر 1222000 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے جبکہ23 ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا۔23 افراد کو حراست میں لیا گیا اور32 افراد کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے پرائس کنٹرول کے حوالے سے کاروائیوں کو بھرپور انداز میں جاری رکھنے کی ہدایت کر رکھی ہے ۔