مکرمی !گزشتہ دنوں پاکستان میں پولیس کے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا گیا کوئی دوسری رائے نہیں کہ وسائل کی عدم دستیابی اور نا مساعد حالات کے با وجود ہماری پولیس کی تاریخ بہادری، جرات اور جان کی قربانیوں سے بھری پڑی ہے بد قسمتی سے ہمارے ملک میں پولیس کو عزت دینے کا رواج بہت کم رہا ہے جس کی کئی وجوہات اور عوامل ہیں اس کی سب سے بڑی وجہ عوام اور پولیس کا ارتباط باہمی کا فقدان ہے عوام اور پولیس میں ایک خلا اور خلیج رہی ہے ۔ من حیث القوم ہم نے بھی ذہنتی طور پر بد دیانتی کا مظاہرہ کیا ہے ہم نا حق کیلئے لڑتے ہیں اور نا جائز کو جائز قرار دینے یا دلانے پر اثر و رسوخ اور طاقت کا بے دریغ استعمال کرتے ہیں ۔ ہمیں سماج دشمن عناصر اور معاشرے کے ناسوروں سے لڑتے ہوئے اپنی قیمتی جانیں قربان کرنے والے پولیس کے شہدا کو کبھی نہیں بھولنا چاہیے جنہوں نے وطن عزیز کے شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کیلئے اپنے بچوں کا مستقبل دائو پر لگا دیا۔(ذیشان حیدر سرگودھا)