لاہور (سٹاف رپورٹر)یوتھ فورم فار کشمیرکے زیر اہتمام یوم استحصال کشمیرکے موقع پر پنجاب اسمبلی تا لاہور پریس کلب تک ریلی نکالی گئی جسکی قیادت چیف آرگنائزر طارق احسان غوری نے کی۔مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر بھارتی مظالم اور کشمیر میں ایک سالہ لاک ڈاؤں کیخلاف نعرے درج تھے اس موقع پر مظاہرین نے بھارتی ترنگا اور مودی کا پتلا نذر آتش کیا۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے طارق احسان غوری نے کہ کشمیری عوام 72سالوں سے جدوجہد میں قربانیاں پیش کر رہے ہیں ظلم و جبر کے تمام حربوں کے باوجود بھارت جذبہ آزادی کو ختم نہیں کر سکا بھارتی غلامی کی سیاہ رات ختم ہونے والی ہے اور کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ جو کہ ہر کشمیری کے دل کی آواز ہے وہ بہت جلد عملی شکل اختیار کریگا۔