مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سکیو رٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے ۔ اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں123 یہودی انتہا پسندوں نے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سکیو رٹی میں یہودی آباد کاروں، یہودی طلباء اور صہیونی انٹیلی جنس حکام سمیت دسیوں یہودیوں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر بے حرمتی کی۔