غزہ (صباح نیوز،این این آئی)فلسطین میں یہودیوں نے پھر قبلہ اول پر دھاوا بول دیا ،نقصان کیلئے بنیادوں تلے کھدائی شروع کردی جبکہ العراقیب گائوں 172ویں بار مسمار کردیا ، غزہ میں بمباری کی جس سے متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے ۔فلسطینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ یہودیوں کی مزعومہ ہیکل سلیمانی منصوبہ آگے بڑھانے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں مسجداقصیٰ کی بنیادوں تلے کھدائی کی عالمی سطح پر تحقیقات کرائی جائیں،صہیونیوں نے غرب اردن کے 7 اہم علاقے قدرتی سیرگاہیں قراردے کر کنٹرول کا اعلان بھی کیا ۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کاروں، یہودی طلبا ، سیاست دان، مذہبی ربی اور صہیونی انٹیلی جنس حکام سمیت درجنوں یہودیوں نے مسجد اقصی میں گھس کر اس کی بے حرمتی کی۔