غزہ (صباح نیوز،این این آئی)فلسطین میں یہودیوں نے قبلہ اول پر پھر دھاوا بول دیا جبکہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے نصب2 بم پھٹنے سے ایک فلسطینی شہید جبکہ متعددزخمی ہوگئے ۔اسرائیل کی فلسطینیوں پر بیرون ملک ناروا سفری پابندیاں برقرار ہیں علی الرغم الکرامہ گزرگاہ سے 12 فلسطینی شہریوں کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔ترجمان اسرائیلی فوج کے مطابق سرنگوں کی نشاندہی کے لیے اسرائیل نے زیرزمین نیا نظام نصب کردیا یہ نظام سرحد پر کھودی گئی نئی سرنگوں کی موجودگی کی نشاندہی کرنے میں مدد کرے گا۔ غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے رفح کے مشرق میں دو الگ الگ بم دھماکوں کے نتیجے میں 1فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے ۔