مقبوضہ بیت المقدس (صباح نیوز) یہودیوں نے قبلہ اول پر دھاوا بولتے ہوئے فلسطینی نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا متعدد کو حراست میں لے لیا جبکہ حکام نے معذورفلسطینی کو گولیاں مار کر شہید کرنیوالے 2 پولیس افسر رہا کر دیئے ۔ تفصیلات کے مطابق اسلامی اوقاف کی طرف سے فلسطینی نمازیوں کے مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائی کی اجازت دینے کے بعد یہودی آبادکاروں کے قبلہ اول پر دھاووں کا سلسلہ بھی دوبارہ شروع ہوگیا ۔اسرائیلی فوج نے نمازیوں تشدد کا نشانہ بنایا،متعدد کو حراست میں لے لیا۔دریں اثناء متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ انور قرقاش نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے کے انضمام کے لیے یک طرفہ فیصلہ مشرق وسطیٰ کے امن عمل کے خطرناک دھچکا ہوگا۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ فلسطینی سرزمین کے انضمام سے متعلق اسرائیل کی باتیں بند ہونی چاہیے ،اسرائیل کے کسی بھی یک طرفہ قدم سے امن عمل کو دھچکا لگے گا۔ غرب اردن کے اسرائیل سے الحاق کے صہیونی فیصلے کے خلاف عالمی مہم شروع کردی گئی ہے ۔دریں اثناء ترکی نیمرمرہ امدادی مشن بھیج کر ثابت کیا فلسطین امہ کا مرکزی مسئلہ ہے ۔