میونخ (سپورٹس ڈیسک) یورپین فٹبال چیمپئن شپ کی پری کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی۔ جرمنی نے ہنگری سے میچ 2-2 گول سے برابر کھیل کر لاسٹ 16 راؤنڈ میں جگہ بنالی جہاں اس کا مقابلہ برطانیہ سے 29 جون کو ویمبلی اسٹیڈیم لندن میں ہوگا۔ 26 جون کو ویلز بمقابلہ ڈنمارک، اٹلی بمقابلہ آسٹریلیا، 27 جون کو نیدرلینڈ بمقابلہ جمہوریہ چیک اور بلجیم بمقابلہ پرتگال، 28 جون کو کروشیا بمقابلہ اسپین اور فرانس بمقابلہ سوئٹزرلینڈ، 29 جون کو سویڈن بمقابلہ یوکرائن اور جرمنی بمقابلہ برطانیہ ہوگا۔