پیرس(صباح نیوز) ایران کے وزیرخارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ یورپ ایٹمی معاہدے کے بارے میں اپنے کئے گئے وعدے پو رے کرے ۔اگر یورپ ایٹمی معاہدے کے بارے میں اپنے وعدوں پر عمل کرے تو ایران نے اپنے وعدوں پر عمل درآمد کو معطل کرنے کا جو فیصلہ کیا ہے وہ واپس لے لے گا۔ غیرملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کے دوران انہوں فرانسیسی صدر عمانویل میکغوں کی تجاویز کا خیرمقد کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی معاہدے کے تعلق سے کشیدگی کو کم کرنے کے لئے فرانسیسی صدر کی تجاویز مناسب راستہ طے کررہی ہیں۔فرانس کے صدر نے ایران کے صدر کو اچھی تجاویز پیش کی تھیں جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ جس راستے پرچلنے کا انہوں نے انتخاب کیا ہے کہ وہ مناسب راستہ ہے ۔