برسلز (آن لائن )یورپی کمیشن کی صدر فان ڈیئر لاین نے کورونا وائرس کے بحران کے پیش نظر یورپی معیشت کیلئے مارشل پلان کا مطالبہ کیا ہے ۔ فان ڈیئر لاین کے مطابق کورونانے جس برے طریقے سے یونین کے رکن ممالک کی معیشتوں کو متاثر کیا ہے ، اس کے بعد یورپی یونین کی اقتصادی بحالی کیلئے رکن ممالک کے قومی بجٹ منصوبوں میں نئی وسیع تر سرمایہ کاری لازمی ہو گئی ہے ۔ دوسری عالمی جنگ کے بعد مغربی یورپی ممالک کی معیشتوں کی بحالی کیلئے امریکہ نے مارشل پلان شروع کیا تھا،تب اس پروگرام پر 1948ء سے لے کر 1952ء تک عمل کیا گیا تھا۔