اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورزپر دال چنا ، دال مسور، ہانڈی گھی اور حفیظ گھی کی قیمتوں میں مزید کمی کر دی گئی ہیں دال چنا کی قیمت 167روپے فی کلو سے کم ہوکر 160روپے فی کلو ، دال مسور کی قیمت 135سے کم ہوکر 130روپے فی کلو ہو گئی ہے جبکہ ہانڈی گھی اور حفیظ گھی کی قیمت 200روپے فی کلو سے کم ہوکر 170روپے فی کلو کر دی گئی ۔ترجمان نے کہا کہ ملک بھر کے تمام سٹورز پر سبسڈائزڈ گھی، آٹا، دالیں ، چاول اور چینی وافر مقدار میں دستیاب ہے ، یوٹیلیٹی سٹورز پر دستیاب ہر چیز معیاری اور قیمتیں بھی مارکیٹ کی نسبت بہت کم ہیں ۔