لاہور(سٹاف رپورٹر) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز اور مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اﷲ کی زیر صدارت ماڈل ٹائون پارٹی سیکرٹریٹ میں یوم تکبیر کے پروگرام کو منعقدہ کرنے کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس ہوا ،جس میں یوم تکبیر سمیت دیگر امورکے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوم تکبیر کا پروگرام 28مئی ماڈل ٹائون پارٹی سیکرٹریٹ میں دن ایک بجے ہو گا۔