لاہور(خبرنگاخصوصی)کینسر سے متاثرہ بچوں نے یوم آزادی کی تقریب میں پرجوش انداز میں شرکت کرکے شرکاء کو حیران کردیا ، یہ بچے مختلف ملی نغمے گاکر شرکت سے داد وصول کرتے رہے جبکہ ان بچوں نے دف بجانے کابھی مظاہرہ کیا ،تقریب کے بعد یوم آزادی کی مناسبت سے 71فٹ لمباپاکستانی پرچم والا کیک کاٹا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میزبان ذوالفقار ملک نے کہا کہ ملک کے کونے کونے میں یوم آزاد ی کی تقریبات جوش و جذبہ سے جاری ہے ،یہ بچے بھی ان تقریبات میں جو ش و جذبہ سے شریک ہیں۔ ،ان بچوں نے جس طرح اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے میں انہیں خراج تحسین پیش کرتاہوں ۔ انہوں نے کہاکہ ان بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے اس طرح کی تقریبات کاانعقاد بہت ضروری ہے ،آئندہ بھی اس طرح کی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا ۔ کینسر متاثرہ بچے