لاہور(پ ر ) نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوانِ کارکنانِ تحریک پاکستان‘لاہور میں یومِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات کے مابین تقریری مقابلہ بعنوان ’’یہ وطن تمہارا ہے ‘ تم ہو پاسباں اس کے ‘‘ منعقد ہوا۔ اس مقابلہ میں طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے حصہ لیا۔ مقابلہ کے منصفین کے فرائض پروفیسر رضوان الحق‘ پروفیسر صبا سیف اور پروفیسر ثمن علیم نے ادا کیے جبکہ ممتاز کالم نگار عزیز ظفر آزاد نے صدارت کی۔ منصفین کے مرتب کردہ نتائج کے مطابق پرائمری سیکشن کی طالبات کے مابین ہونے والے مقابلہ میں معصومہ نصر نے اوّل‘ فضہ تحسین نے دوم‘ ماہ نور بٹ نے سوم پوزیشن حاصل کی جبکہ ام حبیبہ‘ مریم ساجد‘ الوینہ علی خان خصوصی انعام کی حقدار قرار پائیں۔ طلبا کے مابین ہونے والے مقابلہ میں عبدالوہاب نے اول جبکہ سید علی امام نے دوم پوزیشن حاصل کی۔ ہائی سیکشن کی طالبات کے مابین ہونے والے مقابلہ میں طوبی نور نے اوّل‘ ماہ نور فاطمہ نے دوم اور ربیعہ نصر نے سوم پوزیشن حاصل کی جبکہ ندا مرتضیٰ‘ ثمن منیر اور علیزہ پروین خصوصی انعام کی مستحق ٹھہریں۔