لاہور(نمائندہ خصوصی سے )یوم علی ؓ کے موقع پر مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ۔ 27مئی سوموار کو یوم علیؓ کے موقع پر صوبائی دارالحکومت میں مقامی تعطیل کے سبب تمام تعلیمی ادارے ، ضلعی حکومتوں کے تحت کام کرنے والے ادارے بند رہیں گے تاہم سول سیکرٹریٹ اور اس سے ملحقہ اداروں پر اس کا اطلاق نہیں ہو گا جبکہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سید علی مر تضیٰ نے یوم علی ؓ اور چینی نائب صدر کی لاہور آمد کے مو قع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سکیورٹی کے انتظامات فول پروف بنانے ، باہمی رابطہ میں رہنے کے ساتھ ساتھ جلوسوں ، امام بارگاہوں ، عبادت گاہوں کی مانیٹرنگ کے احکامات جاری کر دئیے ۔ یہ احکامات انہوں نے اپنی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں جاری کئے ۔ اجلاس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کے معاملات زیر غور آئے ۔ یوم علیؓ