ایتھنز( ویب ڈیسک)یونان میں بھی ہزاروں درختوں پر آڑو کے پھل کی آمد سے قبل اس کے پھولوں نے دلکش نظارے بکھیر دئیے ہیں۔ یونان میں موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہر سو پھیلے خوبصورت پھول جہاں سحر انگیز نظارہ بکھیر رہے ہیں وہیں فضا میں مہکتی پھولوں کی مختلف خوشبوؤں کے خوبصورت احساس نے شہریوں پر سحر طاری کردیا ہے ۔