ایتھنز(نیٹ نیوز) یونانی پارلیمان نے ایک سینئر خاتون جج کاٹیرینا ساکیلاروپولو کو بہت بڑی اکثریت سے نئی ملکی صدر منتخب کر لیا ہے ، یہ پہلا موقع ہے کہ یونان میں کسی خاتون کو صدر منتخب کیا گیا ہے ، تریسٹھ سالہ ساکیلاروپولو ہائی کورٹ کی جج رہ چکی ہیں۔ 300 رکنی پارلیمان میں 261 ارکان نے ان کے حق میں اور 33 نے ان کے خلاف ووٹ دیے ، ساکیلاروپولو تحفظ ماحول کے لیے قانون سازی کے حوالے سے بہت سرگرم رہی ہیں۔