لاہور(جنرل رپورٹر) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور بینک آف پنجاب کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ، معاہدے کے تحت ملازمین اور طلبہ کیلئے آسان شرائط پر قرضے کی سہولت حاصل ہو گی ،یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور بنک آف پنجاب کے درمیان معاہدے پر دستخط کیے گئے ،وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم اور صدر پنجاب بینک ظفر مسعود نے معاہدے پر دستخط کیے ،خدمات کی فراہمی کے معاہدے کے تحت دی بینک آف پنجاب ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے پنجاب، آزاد جموں و کشمیر اور شیخ زاید ہسپتال(وفاقی) میں داخلوں کیلئے بی او پی ویب پورٹل کے ذریعے آن لائن داخلہ ، ترجیح کا انتخاب، دستاویزات کی اپ لوڈنگ اور ملک بھر میں موجود بی او پی برانچوں کے ذریعے فیس جمع کرانے کی سہولیات فراہم کرے گا۔ صدر بینک آف پنجاب ظفر مسعود نے کہا کہ ہیلتھ ورکرز کا کام قابل ستائش ہے ،یونیورسٹی کے ساتھ مل کر کام کریں گے ، پنجاب روزگار، اپنا گھر پروگرامز ، کار لون سکیم کو ملائیں گے ،ہمارے لیے یہ ٹیسٹ پراجیکٹ ہے ، کامیاب ہوئے تو دوسری یونیورسٹیوں تک لے کر جائیں گے ، پروفیسر جاوید اکرم نے کہا کہ کنٹریکٹ ملازمین کو جلد ریگولر کرنے جارہے ہیں ،تقریب میں وی سی ایجوکیشن یونیورسٹی طلعت نصیر پاشا اوریونیورسٹی سنڈیکیٹ کے ارکان نے شرکت کی۔