لاہور (نیٹ نیوز) پاکستانی گلوکار بلال مقصود نے یوٹیوب پر مذہبی مواد کے ذریعے منافع کمانے اور تشہیرکیلئے اشتہارات سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یوٹیوب پر قرآن پاک کی سورۃ اور دعاؤں کو مونیٹائز نہیں کرنا چاہئے ۔ انسٹاگرام پوسٹ میں گلوکار نے لکھا کہ تصور کریں آپ یوٹیوب پر سورۃ رحمٰن کی تلاوت سن رہے ہوں اور درمیان میں کسی لان یا کھانے پکانے کے کوکنگ آئل کا اشتہار آجائے ،یہ بے عزتی ہے ، یوٹیوب پر مذہبی مواد کو مونیٹائز نہیں ہونا چاہئے ۔مداحوں نے اس بات سے اتفاق کیا اور کہا مذہبی مذہبی مواد کے درمیان اشتہارات رکاوٹ کا باعث بنتے ہیں،تاہم بعض افراد نے اختلاف بھی کیا اور کہا یہ اشتہارات ان افراد کو مالی فائدہ پہنچانے کیلئے ہیں جنہوں نے دنیا تک کچھ اچھا پہنچانے کی کوشش کی ہے ۔