کیف ( اے ایف پی ) یوکرائن کے فوجی حکام کا کہنا ہے کہ گز شتہ روزر فوجی مشقوں کے دوران ایک لڑ اکا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے باعث اس میں سوار 2پائلٹ ہلاک ہو گئے ہیں ۔ یہ لڑ اکا طیارہ امریکی اور نیٹو فورسز کے ساتھ مشترکہ جنگی مشقوں میں مصر وف تھا کہ اسی دوران حادثہ پیش آ گیا ۔ ہلاک ہو نے والوں پائلٹوں کی لا شیں مل گئی ہیں ۔ حکام کے مطابق حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔