برلن (نیٹ نیوز) جرمن چانسلر انجیلا مرکل کو یوکرائنی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے استقبال کے دوران ایک عجیب سی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔ قومی ترانے کی دھن بجائے جانے کے وقت یوکرائنی صدر کیساتھ کھڑی مرکل کی ٹانگیں کانپنے لگیں۔ اس واقعہ کی ویڈیو وائرل ہو گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کپکپاہٹ اتنی زیادہ تھی کہ زیلنسکی نے بھی اسے نوٹ کیا تاہم انہوں نے گردن نہیں موڑی۔بتایا جاتا ہے کہ مرکل کے جسم میں پانی کی کمی ہو گئی تھی اور ان پر تھکن کے آثار بھی نمایاں ہو رہے تھے ۔ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں مرکل نے کہا میری طبیعت بہت بہتر ہے ،میں نے اس واقعہ کے بعد تین گلاس پانی پیا، مجھے اسکی ضرورت تھی،اب میں مکمل طور پر خیریت سے ہوں۔